میریا ڈھول سپاہیا تینوں رب دیاں رکھاں
ماں بھی کیا ہستی ہے کہ اولاد آنکھوں سے دور ہو تو راتوں کو اٹھ اٹھ کر دعائیں کرتی ہے،سامنے ہوتو اسے دیکھتے نہیں تھکتی،اسے چومتی،اس کو پیار کرتی صبع شام ایک کردیتی ہے،یہ کیفیت باپ کی بھی ہوتی ہے،باپ شاید ماں سے بھی زیادہ محبت کرتا ہولیکن وہ اپنی محبت کو چھپائے رکھتا ہے،والدین کے ہاں اولاد سے محبت کی کوئی تفریق نہیں لیکن کہا جاتا ہے کہ والدین بیٹے سے زیادہ محبت کرتے ہیں،اگر یہی قیمتی متاع بوڑھے ماں باپ سے جوانی میں چھن جائے تو ان کے غم کاتصور کرنا بھی ناممکن لگتا ہے،ایک باپ کیلئے جوان بیٹے کی میت اٹھانا دنیا کا سب بڑا بوجھ ہے،دنیا کا سب سے بڑا غم ہے،یہی بیٹا اگر اپنے وطن کی مٹی کیلئے لڑتے لڑتے جان اپنے رب کے حوالے کردیتا ہے تو وہ ماں باپ کیلئے بوجھ کے بجائے فخر بن جاتا ہے،ایسا فخر جس پر فرشتے بھی رشک کرتے ہیں۔ کل تک دنیا پاکستان کو ایک ناکام اور بے کارریاست کا نام دینے پر لگی ہوئی تھی،طرح طرح کی باتیں،طعنے،لفنگوں جیسی آوازیں کسی جار ہی تھیں،آج کیا وجہ ہے کہ وہی لوگ سرمایہ لے کرپاک سرزمین کا رخ کررہے ہیں،مبصرین روشن پاکستان کی نوید دے رہے ہیں،مایوس لوگ باتیں کرتے رہیں گے...
Comments
Post a Comment