حکومت اور اپوزیشن کا میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے،اپوزیشن کی تیز گیندیں حکومت کے بلے بازوں کو کریز پر ٹکنے نہیں دے رہیں ،پانچ سات اوور کا میچ باقی ہے اور ہدف کم ہے۔تبصرہ نگار کہتے ہیں کہ اسی طرح گیند بازی جاری رہی تو آخری اوور کی ضرورت نہیں پڑے گی ،اس سے پہلے ہی وکٹیں اڑ جائیں گی ۔اس میچ کو بگاڑنے کیلئے تماشائیوں کو ڈی چوک پر لانے کیلئے دونوں طرف سے اعلانات کیے جاچکے ہیں،تیاریاں بھی جاری ہیں ۔سوال یہ ہے کہ میچ بگڑ جائے گا یا جیت اور ہار کے فیصلے پر ختم ہوگا؟ اس وقت حکومت کے پاس 179 وکٹیں ہیں جبکہ اپوزیشن کو یہ میچ جیتنے کیلئے مزید 10 وکٹو ں کی ضرورت ہے،اپوزیشن کے دعوے ہیں کہ ہم اپنی وکٹیں پوری کرچکے ہیں لیکن ہم ایک اچھے انداز میں میچ جیتنا چاہتے ہیں ۔دوسری جانب حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ جتنی مرضی کوشش کرلیں یہ میچ جیت نہیں پائیں گے،ان دعوئوں میں کتنی صداقت ہےیہ تو میچ کے اختتام پر ہی پتا چلے گا ۔عمران حکومت اور اپوزیشن کے اس میچ میں ان کھلاڑیوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے جن کی کبھی ’’باری ‘‘ نہیں آتی تھی ۔انہوں نے اپنے دام بڑھا دیے ہیں،نازونعم میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ Tw...
Comments
Post a Comment