قبل ازوقت انتخابات ممکن ہیں ؟

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے کتنے امکانات ہیں؟ قبل ازوقت انتخابات ممکن ہیں ؟ وزیر اعظم کے جارحانہ عزائم کیا ظاہر کرتے ہیں ؟

 

   ابھی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے،قبل ازوقت انتخابات کے حوالے سے وزیر اعظم کچھ نہیں کرسکتے ۔اسمبلی تحلیل نہیں کرسکتے۔یہ تب ہی ممکن ہے جب وزیر اعظم تحریک عدم اعتماد جیت جائیں ،اپوزیشن ہار جائے،ماحول کو ٹھنڈا کرنے کیلئے  وہ قبل ازوقت  انتخابات کا اعلان کرسکتے ہیں ،وزیر اعظم کی لفظی گولہ باری کا نشانہ کوئی اور ہے۔یہ سیاسی پلس تصادم ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں ۔سیاستدانوں کا اکھاڑا محدود ہوتا ہے،27 مارچ کو لائے جانے والے افراد کو روکنا چاہیں تو آسانی سے روکا جاسکتا ہے۔کاروبار حکومت بند ہے،کابینہ کی میٹنگ ایک  ماہ سے نہیں ہوسکی ۔

 قبل ازوقت انتخابات کی طرف جانب ناممکن نہیں ہے،جنرل کاکڑ فارمولے کی طرح کا کوئی فارمولہ استعمال کیا جاسکتا ہے،ایک پیج کی اہمیت رہی ہے۔ابھی بھی ہے۔بحرانی اور ہیجانی کیفیت کو ہمیشہ وزیر اعظم کرتے تھے،ان کے پاس سنجیدہ لوگ موجود ہوتے تھے،پی ٹی آئی نے اب سنجیدہ کوششیں شروع کردی ہیں ۔بال ابھی بھی حکومت کی کورٹ میں ہے۔نواز شریف الیکشن سے  پہلے ہر صورت آئیں گے،اطلاعات ہیں کہ وہ آرہے ہیں ،اگر وہ آرہے ہیں تو لگتا ہے قبل از وقت الیکشن ہونے جارہے ہیں ۔

ویڈیو دیکھیں  

 میرے خیال میں پیپلز پارٹی  اپنی صوبائی حکومت نہیں گنوانا چاہتی ،اس لئے قبل ازوقت  انتخابات کی کوئی گنجائش نہیں ۔دوسری جانب مردم شماری ہونے جارہی ہے،مردم شماری کے نتائج اگلے سال آئیں گے ۔اگر الیکشن جلدی بھی ہوئے تو اگلے سال ہوں گے۔

  قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے بات چیت جاری ہے،غور و فکر ہورہی ہے،کسی نہ کسی بات پر اتفاق ہوجائے گا ۔رہی بات اسلام آباد میں جلسوں کی تو وہ پر امن ہوں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

تحریک عدم اعتماد: میچ آخری اوورز میں داخل

میریا ڈھول سپاہیا تینوں رب دیاں رکھاں

پاکستان میں’’لوٹا ‘‘کلچر کیسے عام ہوا ؟