آخری بال پربازی پلٹ جائے گی
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برصغیرکی ہسٹری ہے ہمیشہ باہرسے کنٹرول کیا گیا۔اندرمیرجعفراورمیرصادق ہوتے ہیں،ایران میں محمد مصدق آزاد فارن پالیسی لائے انہیں’کو‘کرکے ہٹایا گیا،و ذاتی مفادات کے لیے ملکی پالیسی قربان لانے والے انہیں غلام چاہیے، سازش کا اگست سے گیم چلنے کا آئیڈیا ہوگیا تھا، لوگ یہاں سے لندن جاتے تھے پلاننگ کا پتا تھا، نوازشریف نے لندن میں حسین حقانی سے ملاقات کی،نوازشریف کی حسین حقانی کی میٹنگ تین مارچ کوہوئی تھی،حسین حقانی پاکستانی فوج کے بھی خلاف تھے، ہماری مضبوط فوج نہ ہوتودشمن تین ٹکڑے کردے۔مضبوط فوج نہ ہونے کی وجہ سے عراق،شام،لیبیا کوکمزورکیا گیا،پاکستان کوایک مضبوط فوج کی بہت ضرورت ہے،کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس سے مضبوط فوج کونقصان پہنچے، زرداری،نوازشریف نے سب سے زیادہ ملک کونقصان پہنچایا، نوازشریف کی بیٹی نے کھل کرفوج پرتنقید کی، اینٹی فوج لوگ کھل کرفوج پرتنقید کرتے رہتے ہیں، میں کبھی فوج کے خلاف بات نہیں کرونگا،مشرف نے ان دونوں کواین آراودیا،دس سالوں میں دونوں نے بڑی تباہی کی، مشرف نے این آراوون دیا،ٹومجھ سے مانگنے کی پوری کوشش کی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پیسے ملنے کی وجہ سے ہم کبھی کسی بلاک،کبھی کسی بلاک میں چلے گئے، مولانا فضل الرحمان،نوازشریف کا بھٹوکوقتل کرانے میں ہاتھ ہے، اب بھی یہ وہی سازش کررہے ہیں، بیرونی قوتوں کواندرکے میرجعفر،میرصادق کی ضرورت ہوتی ہے۔
جن لوگوں کا کوئی ضمیرنہ ہودنیا ذلیل کرتی ہے،ایڈمرل مولن نے کہا ڈرون حملے پاکستان کی حکومت کی اجازت سے کرتے ہیں، امریکا کوپتا تھا ان کی اربوں کی جائیدادیں باہرہے، ڈرون حملوں کے دوران امریکا کا ان پرٹوٹل کنٹرول تھا،مجھے مراسلے میں کہا گیا اگرعمران خان جیت گیا توملک کوبڑی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑے گا، اگرعمران ہارگیا توپاکستان کومعاف کردیں گے،مطلب اگلی حکومت آئی تومعاف کردیں گے، اس کا مطلب ان کا ان سے کنکشن تھا، ان کے لوگ کیوں ان سے ملاقاتیں کررہے تھے؟ میرے پاس ساری رپورٹس ہے کونسا سیاست دان،کونسا صحافی ایمبسیوں میں جاتا تھا، مجھے ساری سازش کی مسلسل رپورٹ آرہی تھی، بیرون ملک میں کوئی تصورنہیں کرسکتا کسی سفیروں سے کوئی سیاست دان ملے، یہ ان سے ملاقات ہی کیوں کرتے ہیں،آفیشل میٹنگ میں اس طرح کی دھمکی کی کوئی مثال نہیں ہے، ابھی اپوزیشن نے عدم اعتماد نہیں کی تھی اس سے پانچ ماہ پہلے پلاننگ ہورہی تھی، اس سے زیادہ ملک کے معاملات میں مداخلت کیا ہوگی۔
کھلی دھمکی دی گئی کہا گیا رجیم چینج نہیں کریں گے تویہ کریں گے، کوئی سوچ سکتا ہے کوئی ہندوستان میں اس طرح کی دھمکی دے،ابھی بتارہا ہوں یہ سازشی میرے خلاف کردارکشی کریں گے، میری اہلیہ کے خلاف بے بنیاد مہم چلائی گئی، سب کے سامنے کہہ رہا ہوں میری جان کوخطرہ ہے، یہ سارے لوکل ملے ہوئے ہیں، ان کوپتا ہے عمران خان چپ کرکے نہیں بیٹھنے والا، تین ماہ پہلے ایک اینکرنے کہا ان پرپیسے چل رہے ہیں۔اگرمیری پارٹی غیرمقبول ہوتوکیا خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ الیکشن جیتتے، پوری دنیا میں مہنگائی کا مسئلہ ہے،کہتے ہیں نااہل ہیں لیکن دنیا میری کورونا کی پالیسی کی تعریف کررہی ہے، دنیا میں پٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں شہبازشریف آکرکیسے پٹرول کی قیمتیں کم کرے گا؟ شہبازشریف کے پاس پٹرول سستا کرنے کا کیا حل ہے، ہم نے پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا،زندگی کا تجربہ ہے،ہم نے آخری گیند تک لڑنا ہے،ضمیربیچنے والے20،20کروڑلینے والے بیرونی سازش کا حصہ بن رہے ہیں، شہبازشریف میٹنگ میں نہیں آیا کیونکہ اس سازش کا حصہ ہے، ہمارے پاس شواہد ہے شہبازشریف آکرکیوں نہیں چیک کرتے، بیرونی سازش کا حصہ بننے والے قوم کے غدارہے، میں نے چوروں سے کس چیزکا این آراومانگنا ہے؟ پاکستان کی آزاد فارن پالیسی کے لیے کھڑا ہوں، اگرمیرا پیسہ باہرپڑا ہوتوکیا آزاد فارن پالیسی کے لیے بول سکتا ہوں، اگرہم عدم اعتماد جیت جاتے ہیں توبڑا اچھا ہے ارلی الیکشن کی طرف چلے جائیں۔اگرمجھے ہٹادیتے ہیں تویہ سارے ملک کیسے چلائیں گے، شہبازشریف سے کسی قسم کی بات نہیں کرسکتا، شہبازشریف نے16ارب نوکروں کے اکاؤنٹ میں رکھا۔
شہبازشریف اتنا بے شرم ہیں،ملک کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، شہبازشریف سے بات کرنے کا طلب بدی کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، مغرب میں شہبازشریف کی طرح اگرکسی کے خلاف کیسزہوتوباہرنہیں گھوم سکتے، اپنے آپ کوڈیموکریٹ کہنے والے ملک کے کریمنل ہیں،اسٹیبلشمنٹ نے مجھے تین آپشنز دی تھی، عدم اعتماد،استعفی یا الیکشن کرالیں،عمران خان ہم نے کہا استعفی نہیں دونگا،الیکشن سب سے بہترین طریقہ ہے،چاہتا ہوں عدم اعتماد والے دن غداروں کی عوام شکلیں دیکھیں، عدم اعتماد ناکام ہوتا ہے توالیکشن ہوں گے، الیکشن میں دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا۔میرا کوئی اس حوالے سے کلیش نہیں تھا،جنرل فیض کے ساتھ تین سال کام کیا، کہہ رہا تھا سردیوں کا وقت ہمارے لیے مشکل ہے، ملک کی اکانومی کوتسلسل چاہیے تھا،میں یہ کہہ رہا تھا کہ سردیوں تک مشکل وقت تک پالیسی کوبرقراررکھنا چاہیے، فوج کا اپنا ایک ویوتھا، میرے توکبھی ذہن میں بھی ایسی بات نہیں آئی، پاکستان کوایک مضبوط فوج کی بہت ضرورت ہے، فوج نہ ہوتوملک ٹوٹ جائے۔
مجھے مافیا کا پتا ہے انہوں نے میرے خلاف مقدمات بنانے ہیں، یہ کسی کوخرید لیتے ہیں یا کیسزبناتے ہیں پرانا طریقہ واردات ہے، پہلے اتواروالے دن کپتان کے پلان کودیکھیں،قوم کوکہتا ہوں قوم کواپنی حالت بدلنے کی خود کوشش کرنا ہوگی،آرمی چیف کوڈی نوٹیفائی کرنے کی بات(ن)لیگ کی ڈس انفارمیشن مہم تھی، ہمیشہ چاہوں گا ہماری فوج مضبوط ہو،ایک طرف غداررجیم چینج کرنے کی کوشش کرنے والے،دوسری طرف غیرت مندقوم ہے،دھمکی آمیزپیغام نیشنل سیکیورٹی کا معاملہ ہے،میرے دورہ روس کومسئلہ بنادیا گیا،مجھے نوازشریف کی طرح اپنی فوج سے کوئی خطرہ نہیں ہے، نوازشریف کرپشن کی وجہ سے فوج سے خوف زدہ رہتا تھا، میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، ذاتی پسند نا پسند نہیں جنرل فیض کے ساتھ کام کے حوالے سے ہم آہنگی تھی، مسلم لیگ(ن)نے افواہیں پھیلانے کی بے بنیاد مہم چلارکھی ہے، ملکی استحکام کے لیے مضبوط فوج ناگزیرہے، افواج پاکستان سمیت ملکی سلامتی کے اداروں کومضبوط دیکھنا چاہتا ہوں، افواج پاکستان کی وجہ سے ملک سلامت ہے۔

Comments
Post a Comment