پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کیسے ختم ہوگا؟

 سپریم کورٹ فیصلے کے تاریخی مضمرات ۔بظاہر ایک دن کی حکومت کیا کرسکتی ہے،پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کیسے ختم ہوگا؟  کیا ملک میں سیاسی عدم استحکام مزید بڑھے گا؟  کیا حکمران جماعت قومی اسمبلی سے استعفے دے سکتی ہے؟


ان راستوں پر ہم نے چلنا ہے،نااہل اور راشی لوگ ہمارے مقدر میں لکھے ہیں تو ہمیں انہی کے ساتھ چلنا پڑے گا ،ن لیگ اسمبلی اجلاس میں کوئی کمزور ی نہ دکھائے،اگر ڈی سیٹنگ ہوتی بھی ہے تو ڈٹ کر مقابلہ کریں ،عمل کو آگے بڑھائیں ۔اس وقت معاشی صورتحال یہ ہے کہ ڈالر کی قیمت بہت اوپر جاچکی ہے،سری  لنکا سے ہی کچھ سبق سیکھ لیں ۔گلی ڈنڈا مت کھیلیں  نازک صورتحال کو دیکھیں ۔پی ٹی آئی میں سیاسی ماحول نہیں ۔عمران خان ایک بیماری بن چکے ہیں ۔سیاستدان ہار جاتے ہیں لیکن ان کی سیاست ختم نہیں ہوتی ۔عمران خان کی جیسی زبان ہے وہ چاہتے ہیں کہ 333 بریگیڈ آجائے۔


کسی کو خراب نہیں کرنا چاہئے،مشیر راستہ دیتے ہیں ،سپریم کورٹ نے ایک راستہ دیا ہے گیند ایوان کی کورٹ میں ڈال دیا اب ان کی ذمہ داری ہے کہ آگے کیسے بڑھنا ہے،اہل سیاست درست فیصلے کریں ،سیاسی فیصلے کریں گے تو سیاست نہیں بچے گی ۔صحافی خامیاں بتاتے ہیں،سیاستدانوں کو سنبھالتے ہیں ۔عدالت نے ایوان کے حق میں فیصلہ کیا ہے،پیکا ایکٹ کو عدالت کی جانب سے مسترد کیا جانا اچھا فیصلہ ہے،یہ آزادی اظہار رائے پر کلنک کا ٹیکہ تھا ۔اب زور آزمائی نہیں چلنے والی ۔


پی ٹی آئی کوشش کرے گی  کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہو،اب ان کی جان نہیں چھوٹ سکتی ،عقلمندی کا تقاضہ یہی ہے کہ جو بھی سپریم کورٹ کی ڈائریکشن ہے اس پر عمل ہونے دیں،شور مچانے ،کوئی اور کارروائی کرنے سے چند گھنٹے دیر کی جاسکتی ہے راہ فرار اختیار نہیں کی جاسکتی ۔وزیر اعظم کے پاس سیاسی راستہ موجود ہے،حکومت اور اپوزیشن اکٹھے نہیں ہوسکتے ۔جو نئی حکومت بنے گی وہ مشکل میں رہے گی ،اس صورتحال میں عمران خان ایک اچھی اپوزیشن کرسکتے ہیں ۔الیکشن سے پہلے وہ دبائو رکھ سکتے ہیں ۔


جلد یا بدیر  اگلے عام انتخابات کی طرف ہی جانا ہے،عمران خان کے پاس میجوریٹی نہیں تھی ،اتحادیوں کے ساتھ حکومت بنائی گئی ۔اب اس اکثریت کا جھکائو  دوسری طرف ہوگیا ہے،میرے خیال میں نئی حکومت بھی مستحکم نہیں رہ پائے گی ۔حل الیکشن ہی ہے۔بہترین حل شفاف انتخابات ہیں ۔اس وقت کھچڑی بنی ہوئی ہے،وزیر اعظم کو خط کے معمے کو ختم کرنا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

تحریک عدم اعتماد: میچ آخری اوورز میں داخل

میریا ڈھول سپاہیا تینوں رب دیاں رکھاں

پاکستان میں’’لوٹا ‘‘کلچر کیسے عام ہوا ؟